یومِ سیاہ کشمیر، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، وزیر لیبر پنجاب

لاہور (پنجاب پوسٹ) یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر پنجاب سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت صوبائی وزیر لیبر محمد منشاء اللہ بٹ نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔

ریلی میں کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیر کی آزادی، کشمیری عوام کی کامیابی اور پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

صوبائی وزیر لیبر محمد منشاء اللہ بٹ کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور انہیں بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے