مانگا منڈی میں خاتون کو علاج نا ملنے سے ہلاکت پر اہلخانہ کا ہسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج

لاہور (پنجاب پوسٹ) مانگا منڈی میں خاتون کو علاج نا ملنے سے ہلاکت پر اہلخانہ نے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔ورثاء اور موبائل مارکیٹ کے تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال، شوہر نے تھانہ مانگا منڈی میں درخواست دائر کر دی۔

مانگا منڈی کے رہائشی احتشام قیوم کی تیس سالہ بیوی کی طبیعت رات خراب ہونے پر اسے قریب ہی واقع پرائیوٹ ہسپتال علی چلڈرن سرجیکل ہسپتال مانگا منڈی لے جایا گیا۔جہاں مبینہ طور پر خاتون کے علاج میں غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے تین بچوں کی ماں خدیجہ بی بی کا انتقال ہو گیا۔

متوفیہ کے اہلخانہ کے مطابق خاتون کو عملہ نے چیک کرتے ہوئے مناسب علاج نا کیا جس کی وجہ سے اس کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی۔ڈاکٹر نصیر کو بار بار کہنے کے باوجود اسے آکسیجن تک نہیں دی گئی۔متوفیہ کے ورثاء اور موبائل مارکیٹ کے تاجروں نے شٹرڈاؤن کر کے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔متوفیہ کے خاوند احتشام قیوم کی طرف سے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف تھانہ مانگا منڈی میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے