لاہور(پنجاب پوسٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کو ٹیلیفون کر کے رابطہ کیا۔لیاقت بلوچ نے بتایا کہ ٹیلیفونک رابطے کے بعد پیٹرول لیوی کے خاتمے کے لیے حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیموں کا اجلاس طے پا گیا ہے۔
ان کے مطابق دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس 23 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے درمیان ملاقات بھی طے کی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرول لیوی ٹیکس کے خاتمے کے لیے 23 اکتوبر بروز جمعہ ملک گیر پرامن احتجاج بھی کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور احتجاج ساتھ ساتھ چلیں گے۔لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف دیا جائے تاکہ معاشی پہیہ چل سکے۔














