پاکپتن (پنجاب پوسٹ) بلدیہ کے ڈیلی ویجز ملازم پر رکشہ ڈرائیور کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام سامنے آ گیا۔رکشہ ڈرائیور کے مطابق وہ بچیوں کو ٹیوشن چھوڑنے جا رہا تھا کہ اس دوران پیش آنے والے واقعے نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر پاکپتن سے فوری نوٹس لینے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

عارف والا میں بلدیہ کے ڈیلی ویجز ملازم آصف نامی شخص پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر پیچھے سے رکشے کو ٹکر مارنے کے بعد رکشہ ڈرائیور پر تشدد کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رکشے میں بچیاں سوار تھیں اور ڈرائیور انہیں ٹیوشن چھوڑنے جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: ٹک ٹاکر خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
واقعے کے حوالے سے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پاکپتن معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف انکوائری کروائیں اور الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ شخص کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔









