لاہور (پنجاب پوسٹ) گجر پورہ پولیس نے خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم خرم کو گرفتار کر لیا۔متاثرہ خاتون کے ویڈیو بیان سے مرکزی ملزم کی شناخت ہوئی۔ملزم خرم متاثرہ خاتون کا ڈرائیور نکلا۔گرفتار ملزم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر خاتون پر تشدد کیا۔
ملزم پر حسد اور لالچ کے باعث تشدد کرنے کا الزام ہے۔گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔متاثرہ خاتون نے ڈی آئی جی آپریشنز سے انصاف کی اپیل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملوث ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران خواتین و بچوں پر تشدد کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزاد لوائی جائے گی۔













