ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر چالان کی بجائے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

لاہور (پنجاب پوسٹ) ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر چالان کی بجائے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پولیس فلیشر لائٹس، غیر قانونی طور پر نیلی بتی اور گرین نمبر پلیٹس پر چالان کی بجائے پرچے کا حکم جاری کر دیا۔ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اب چالان نہیں مقدمہ درج ہوگا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق نمبر پلیٹ پر چھپائی، ردوبدل یا شناخت چھپانے پر ایف آئی آر درج ہوگی۔روڈ بلاکنگ کرنے والوں کے خلاف چالان کی بجائے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ریش ڈرائیونگ اور نیگلی جنٹ ڈرائیونگ پر مقدمات درج کرنے کا فیصلہ بھی لیا گیا۔

تیز رفتاری، خطرناک زگ زیگ ڈرائیونگ اور ڈرفٹنگ کرنے والوں کے خلاف مقدمات ہوں گے۔ہلڑ بازی اور انتہائی غفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں پر مقدمات درج ہوں گے۔انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں پر چالان کی بجائے مقدمات درج ہوں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے