لاہور: سیف سٹی کی مدد سے موبائل فون چھیننے والا 2 رکنی گینگ گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) سیف سٹی کی مدد سے موبائل فون چھیننے والے 2 رکنی گینگ گرفتار ہو گئے۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نقل و حرکت کو ٹریس کر کہ متعلقہ پولیس کی کارروائی کو کامیاب کیا۔2 رکنی گینگ موٹرسائیکل پر شہریوں کو نشانہ بنا کر قیمتی موبائل فون چھینتا تھا۔

تھانہ کاہنہ کی حدود میں بھی ملزمان شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نقل و حرکت ٹریس کرکے اہم معلومات حاصل کی گئیں۔

سیف سٹی نے ملزمان سے متعلق معلومات فوری طور پر متعلقہ پولیس کو فراہم کر دیں۔سیف سٹی کی فراہم کردہ معلومات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کی جدید کیمرا ٹیکنالوجی جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔

سی سی ڈی، لاہور پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کاوشوں سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔شہری کسی بھی واردات یا مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے