پارکنگ اسٹینڈ کے ملازم سے 25 ہزار چھیننے کیلئے چاقو کا وار، پولیس کانسٹیبل پر اقدام قتل کا مقدمہ درج

لاہور (پنجاب پوسٹ) غازی آباد کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل کی جانب سے مبینہ طور پر 25 ہزار روپے چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر پارکنگ اسٹینڈ کے ملازم کو چاقو مار کر زخمی کردیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ غازی آباد میں اقدامِ قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا، جبکہ زخمی ملازم کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق محمد بابر تاجپورہ سکیم میں ایل ڈی اے کے پارکنگ اسٹینڈ پر ملازم ہے۔ گزشتہ روز کانسٹیبل طالب حسین ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر آیا اور بابر اور سرفراز کی تلاشی لی۔ الزام ہے کہ کانسٹیبل نے ان کی جیب سے 25 ہزار روپے نکالے اور وہاں سے جانے لگا۔

ایف آئی آر کے مطابق کانسٹیبل طالب حسین کو روکنے پر اس نے بدتمیزی اور جھگڑا شروع کردیا۔ مزاحمت کے دوران کانسٹیبل نے چاقو نکال کر بابر کی چھاتی پر وار کیا، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد کانسٹیبل اور اس کا ساتھی فرار ہوگئے۔

زخمی بابر کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں پولیس ذرائع کے مطابق اس کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس نے کانسٹیبل طالب حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالب حسین تھانہ شفیق آباد میں تعینات تھا اور کچھ عرصہ قبل معطل ہونے کے بعد پولیس لائنز کلوز کردیا گیا تھا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے