ملتان کے یتیم خانے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا چھاپہ، 16 معصوم بچے تحویل میں، "غفلت برداشت نہیں” سارہ احمد

ملتان(پنجاب پوسٹ)ملتان میں پیش آنے والے واقعے کے تناظر میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ یتیم خانے میں مقیم 16 کم عمر بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔

بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان کی ٹیم نے یتیم خانے کا دورہ کیا۔ دورے کے بعد وہاں رہنے والے تمام 16 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق بچوں کو محفوظ نگہداشت فراہم کرنے کے لیے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی دیکھ بھال اور بہبود کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔

اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ بچوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود بیورو کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے