"’توقیر بھاگو، ہم تمہیں چھڑوانے آئے ہیں” وسیم عباس کا قاتل پولیس حراست سے کیسے فرار ہوا ؟ ملتان سے بہاولپور تک کیا ہوتا رہا ،تمام تفصیلات سامنے آگئیں

ملتان(پنجاب پوسٹ)ایف آئی آر کے مطابق دو موٹر سائیکلز پر سوار تین افراد نے پولیس ٹیم پر فا۔ئر۔نگ کی جس کے بعد توقیر نذیر ہتھکڑی سمیت ان کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تھانہ سی سی ڈی ملتان میں پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق توقیر نذیر سے تفتیش کا معاملہ سی سی ڈی کو منتقل ہو چکا تھا اور سی سی ڈی کی ٹیم انہیں ملتان میں اپنے پولیس سٹیشن لے جا رہی تھی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً 11 بج کر 40 منٹ پر ایم پی ایس روڈ کے قریب سرکاری گاڑی کا پچھلا ٹائر پنکچر ہو گیا جس کے باعث پولیس ٹیم کو رکنا پڑا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ٹائر تبدیل کرنے کے لیے توقیر نذیر کو گاڑی سے اتار کر ایک طرف کھڑا کیا گیا۔ اس دوران ایک کانسٹیبل نے ان کی ہتھکڑی پکڑی ہوئی تھی جبکہ ڈرائیور گاڑی کا ٹائر تبدیل کرنے میں مصروف تھا۔ اسی دوران دو موٹر سائیکلز پر سوار تین افراد وہاں پہنچے اور گاڑی سے فاصلے پر رک کر پولیس ٹیم پر سیدھی فا۔ئر۔نگ شروع کر دی۔

ایف آئی آر کے مطابق حملہ آور مسلسل فا۔ ئر۔نگ کرتے ہوئے آوازیں لگا رہے تھے کہ ’توقیر بھاگو، ہم تمہیں چھڑوانے آئے ہیں۔‘ اس دوران توقیر نذیر نے کانسٹیبل کو دھکا دیا اور ہتھکڑی سمیت فا۔ئر۔۔نگ کرنے والے افراد کی طرف دوڑ پڑے۔ پولیس اہلکار نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی تاہم مقدمے کے مطابق فا۔ئر۔نگ کے باعث وہ کامیاب نہ ہوکسے۔ بعد ازاں حملہ آور توقیر نذیر کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے