شہر میں سموگ سر اٹھانے لگی، لاہور آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر

لاہور (پنجاب پوسٹ) موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ہونے لگا، شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 201 ریکارڈ کیا گیا۔

فضائی آلودگی کے اعداد و شمار کے مطابق برکی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 243، ڈی ایچ اے فیز 5 میں 226، پیراگون سٹی میں 214 جبکہ گلبرگ ٹو میں 210 ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح ماڈل ٹاؤن میں اے کیو آئی 208، اقبال ٹاؤن میں 195، بیدیاں روڈ میں 178 جبکہ عسکری ٹین میں فضائی آلودگی کی شرح 171 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب صبح سویرے شہر کے موسم میں خنکی محسوس کی گئی اور درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں دو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔ فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے مسائل سے دوچار افراد کو غیر ضروری طور پر آلودہ فضا میں جانے سے گریز کرنا چاہیے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے