ساہیوال (پنجاب پوسٹ) ٹریفک حادثہ میں دو خواتین سمیت 7 باراتی زخمی ہو گئے۔لاہور سے بہاولنگر جانے والی بارات کے ساتھ واپسی پر حادثہ پیش آیا۔عارف والا روڈ پر باراتیوں کی منی مزدا بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔عینی شاہدین کے مطابق ٹرک بیک کیا جا رہا تھا کہ منی مزدا بس پیچھے سے ٹکرا گئی۔
یہ بھی پڑھیں:تھل جیپ ریلی میں افسوسناک حادثہ، پیرا گلائیڈر ہوا میں کریش، پائلٹ اور سوار دونوں زخمی
حادثے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔4 زخمیوں کو ریسکیو نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو کا کہنا ہے کہ 3 زخمیوں کی موقع پر ہی مرہم پٹی کر دی گئی۔پولیس ڈیرہ رحیم نے حادثہ کی تفتیش شروع کر دی۔











