پنجاب، خواتین کو ہنر، طالبات کو با اختیار اور غریبوں کو زمین فراہم کی جارہی ہیں، مریم نواز کا غربت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا غربت کے خاتمے کے عالمی دن پرخصوصی پیغام سامنے آیا۔مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں غربت کے خاتمے کے لئے مستقل اور ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔

نعروں سے نہیں بلکہ ٹھوس معاشی پالیسیوں اور عوامی فلاحی منصوبوں کے ذریعے غریب طبقات کو بااختیار بنایا جارہا ہے۔اپنی چھت،اپنا گھر،پرواز کارڈ اور لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم سے غریب طقبات کی معاونت کررہے ہیں۔دیہی علاقوں میں خواتین کو ہنرمندی کے پروگراموں اور بلا سود قرضوں کے ذریعے معاشی طور پر خودمختار بنایا جارہا ہے۔

صوبہ میں دھی رانی پروگرام کے تحت شادی کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔
مریم نواز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم سے ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی کو 10سال لیز پر غریب اور بے زمین دیہی فراہم کی ہے۔

اپنا کھیت، اپنا روز گارسکیم سے دیہی علاقوں میں غربت کا خاتمہ ، زرعی پیداوار بڑھانا اور بے روزگاری پر قابو پارہے ہیں۔نوجوانوں، خواتین اور ہنر مند افراد کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان شرائط اور کم مارک اپ پر قرضے فراہم کررہے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے