شالیمار پولیس کی کارروائی، 13 سالہ بچے سے اجتماعی بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) شالیمار پولیس کی کارروائ میں 13 سالہ بچے سے اجتماعی بدفعلی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار ہو گئے۔ملزم ارحم بچے کو بہانے سے زیرِ تعمیر مکان میں لے گیا، جہاں دیگر ملزمان موجود تھے۔چار ملزمان نے بچے کو کمرے میں بند کرکے اجتماعی بد فعلی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے متاثرہ بچے کی ویڈیو بنائی اور وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔بچے نے والدہ کو سارا واقعہ بتایا اور پولیس کو اطلاع دی۔شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اجتماعی بد فعلی میں ملوث چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں ارحم، دانیال اور فرحان شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔ایس پی منزه کرامت کے مطابق بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے