لاہور(پنجاب پوسٹ) کے علاقے سبزہ زار میں تین افراد نے ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مبینہ طور پر اجتماعی بدفعلی کی اور اس کی برہنہ ویڈیو بنا لی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، تاہم ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔
ایف آئی آر کے مطابق سرور ٹاؤن نیاز بیگ کے رہائشی نعمان شاہد کو چند روز سے نامعلوم نمبروں سے پیغامات موصول ہو رہے تھے۔ 13 اکتوبر کو کسی نے ان کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا اور باہر بلایا، جس نے اپنا نام برہان بتایا۔
مدعی کے مطابق برہان انہیں ورغلا کر قریبی ایک حویلی میں لے گیا، جہاں اس نے ان کے ساتھ غلط حرکات شروع کر دیں۔ اسی دوران تین اور لڑکے وہاں پہنچ گئے، جن میں سے ایک کے ہاتھ میں پستول تھا۔ ان میں برہان افضل اور ملک نامی ملزمان بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:تھانہ پھلروان پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 1 کلو 200 گرام چرس برآمد
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے باری باری نعمان شاہد کے ساتھ بدفعلی کی اور ایک نے ان کی برہنہ ویڈیو بنا لی۔ بعد ازاں ملزمان نے انہیں الٹا لٹکا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو برہنہ ویڈیو وائرل کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ 15 اکتوبر کو انہی ملزمان کے خلاف تھانہ ہنجروال میں بھی اسی نوعیت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس مقدمے میں دو ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔










