لاہور (پنجاب پوسٹ) ریلوے پولیس مارکی کی لیز کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔محکمہ ریلوے پولیس کی مارکی کی لیز اور آکشن کے معاملے پر ریلوے لینڈ ڈیپارٹمنٹ اور ریلوے پولیس کے مؤقف میں اختلاف سامنے آ گیا ہے۔
لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق متعلقہ جگہ 2016 میں ان کے حوالے کی گئی تھی، جبکہ موصول ہونے والے سرکاری خطوط میں ریلوے پیٹرول پمپ اور مارکی کی ہینڈ اوور کا ذکر بھی موجود ہے۔دوسری جانب ریلوے پولیس کا مؤقف ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر مارکی کو نجی افراد کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:ریلوے کوارٹرز میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف آپریشن، 10 کوارٹرز خالی و سیل
ادھر ڈی ایس آفس کا کہنا ہے کہ مارکی کی آکشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اگر کامیاب بولی دہندگان کو جگہ فراہم نہ کی گئی تو وہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ڈی ایس آفس کے مطابق مارکی کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد آکشن کے لیے پیش کیا گیا تھا۔











