مریم نواز کی ریڈلائن چیلنج! لاہور میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق

لاہور (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خواتین پر تشدد کے خلاف ریڈ لائن کے باوجود لاہور میں مبینہ گھریلو تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا، تھانہ غازی آباد کی حدود میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو ثمرینا جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت ثمرینا کے نام سے ہوئی ہے۔ مقدمے میں خاتون کے شوہر مدثر سمیت دیگر سسرالیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، ہنجروال کے علاقے میں باپ نے معمولی تلخ کلامی پر بیٹے کو فائر مادیے

ایف آئی آر کے متن مطابق ثمرینا کا شوہر مدثر اکثر اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔ واقعے کے بعد ملزمان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ثمرینا نے خودکشی کی ہے۔ پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی ہے تاکہ موت کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔ پولیس کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے