بچوں پر تشدد ناقابلِ برداشت، 10 سالہ طالب علم کا بازو توڑنے والا استاد اور اکیڈمی مالک گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ)ریس کورس پولیس نے 10 سالہ بچے پر تشدد کرنے کے الزام میں ٹیچر اور اکیڈمی کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق نجی اکیڈمی میں پانچویں جماعت کے طالب علم محمد وصام کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بچہ گزشتہ شام 6 بجے اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے گیا تھا، جہاں ٹیچر طلحہ نے مبینہ طور پر لکڑی کی چھڑی سے اسے مارا۔ تشدد کے نتیجے میں 10 سالہ محمد وصام کا بازو ٹوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی بورڈ کا 121 واں اجلاس، ملٹیپل سکلروسیس کے مریضوں کے لیے پروگرام منظور

واقعے کے بعد پولیس نے ملزم ٹیچر طلحہ اور اکیڈمی مالک محمد عثمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ تعلیم کے نام پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کا تحفظ اور باعزت ماحول کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کا کام بچوں کی تربیت کرنا ہے، انہیں جسمانی اذیت دینا نہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے