لاہور میں امریکی شہریوں کو لوٹنے والے مبینہ فراڈیے بے نقاب، 3 غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے، 11 خواتین سمیت 42 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) امریکی شہریوں کو موبائل اپ گریڈ اور ٹیلی کام پیکجز کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر لوٹنے والے نیٹ ورک کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے مارے اور 11 خواتین سمیت 42 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائیاں گارڈن ٹاؤن، گلبرگ اور او پی ایف سوسائٹی میں کی گئیں۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی ہدایت پر کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 67 لیپ ٹاپ، 50 موبائل فون اور 2 سرور سسٹم برآمد کیے گئے۔ امریکی شہریوں کو دھوکہ دینے کے لیے ملزمان مبینہ طور پر امریکی ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندے بن کر رابطہ کرتے اور موبائل فون اپ گریڈ کرنے یا ٹیلی کام پیکجز فراہم کرنے کا جھانسہ دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 7 سال سے جنسی استحصال کے مقدمے میں مطلوب ملزم ملتان ائرپورٹ سے گرفتار

حکام کے مطابق غیر قانونی کال سینٹرز کے ذریعے امریکی شہریوں کو مبینہ طور پر مالی دھوکہ دہی کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے لیپ ٹاپس اور دیگر ڈیجیٹل آلات کو فرانزک جانچ کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے تاکہ مبینہ فراڈ کے طریقہ کار اور نیٹ ورک سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

این سی سی آئی اے نے گرفتار ملزمان کے مالی لین دین اور اس نیٹ ورک میں مبینہ طور پر ملوث دیگر سہولت کاروں کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں کو دھوکہ دینے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ حکام کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے