لاہور (پنجاب پوسٹ) آئی سی سی نے ون ڈے ٹرائی سیریز کے دوران قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق حارث رؤف پر یہ جرمانہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران عائد کیا گیا۔ فاسٹ بولر نے میچ میں انگلش آل راؤنڈر ول جیکس کے ساتھ تلخ کلامی کی تھی اور امپائر کی وارننگ کے باوجود بحث جاری رکھی۔
آئی سی سی نے حارث رؤف کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا ہے، جس کے بعد ان کے ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 ماہ کے دوران ان کی جانب سے یہ تیسری خلاف ورزی تھی۔
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم پر بھی سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ وقت میں تین اوورز کم کرا سکی۔
آئی سی سی کے مطابق حارث رؤف اور انگلینڈ ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے اپنی اپنی سزائیں قبول کرتے ہوئے جرمانہ تسلیم کر لیا ہے۔









