ریلوے کوارٹرز میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف آپریشن، 10 کوارٹرز خالی و سیل

فیصل آباد (پنجاب پوسٹ) ریلوے کوارٹرز میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف آپریشن، 10 کوارٹرز خالی و سیل کر دیے گئے۔ریلوے پولیس فیصل آباد کی نشاندہی پر مرتب کردہ شیڈول کے مطابق ریلوے کوارٹرز میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور کوارٹرز کو غیر قانونی طور پر کرایہ پر دینے کے خلاف اخراج و سیلنگ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن صبح 10 بجے شروع ہو کر شام 5 بج کر 40 منٹ پر اختتام پذیر ہوا۔

آپریشن میں ایس ایچ او ریلوے پولیس فیصل آباد، اے ای این ریلوے فیصل آباد، آئی او ڈبلیو فیصل آباد، ریلوے پولیس کے افسران و اہلکاروں اور ریلوے لیبر نے حصہ لیا۔کارروائی کے دوران چار ریلوے کوارٹرز اصل الاٹیان کی جانب سے ماہوار کرایہ پر دیے گئے پائے گئے، جن میں کوارٹر نمبر 260-D، 261-D، 245-CD اور 241-CD شامل ہیں۔

ان کوارٹرز کا ماہوار کرایہ بالترتیب 5 ہزار، 8 ہزار، 13 ہزار اور 11 ہزار روپے تھا۔ چاروں کوارٹرز کو موقع پر خالی کروا کر سیل کر دیا گیا۔مزید کارروائی کے دوران کوارٹر نمبر 145-A اور 202-CDE میں غیر متعلقہ افراد رہائش پذیر پائے گئے، جنہیں بھی خالی کروا کر سیل کر دیا گیا۔ مذکورہ کوارٹرز میں بجلی، گیس اور پانی کی سہولیات بھی دستیاب تھیں۔

اس کے علاوہ کوارٹر نمبر 53-A اور Q/146-AB خالی مگر مقفل پائے گئے، جبکہ کوارٹر نمبر 247-B، 247-C، 261-E اور 243-AB کو مقفل ہونے کے باوجود موقع پر سیل کر دیا گیا۔ریلوے کوارٹرز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور ریلوے رہائشی املاک کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے