لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، قتل کیس میں عمر قید کے سزا یافتہ ملزم کی سزا چار سال بعد معطل

لاہور (پنجاب پوسٹ) ہائیکورٹ نے چار سال بعد قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کے ملزم کی سزا معطل کردی۔عدالت نے ملزم اعظم کو ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں سزا کیخلاف اپیل زیر التوا ہے۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے ملزم کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔ملزم کی جانب سے چودھری نعمان نور اور چوہدری شہزاد نور ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔عدالت نے مرکزی ملزم وقاص کو سزائے موت جبکہ ملزم اعظم کو عمر قید کی سزا سنائی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ مانگا منڈی پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا۔ملزم کے وکیل کے مطابق ملزمان کو ٹرائل کورٹ نے 2024 میں سزائیں سنائی۔وکیل شہزاد نور کا کہنا ہے کہ ملزم پر جھوٹا الزام عائد کیا گیا ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ملزم نہ تو مقدمہ میں نامزد ہے نہ ہی کوئی کردار ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے