تعلیمی اداروں کے باہر طالبات غیر محفوظ؟ ہراسگی ، طلبہ پر تشدد اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) تعلیمی اداروں کے باہر طالبات کو ہراساں کرنے اور طلبہ پر دھونس جمانے کا معاملہ سامنے آگیا، شاد باغ پولیس نے طالبات کو ہراساں کرنے، طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور سکول انتظامیہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت بلال اور ارسلان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان پر تعلیمی ادارے کے باہر طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ چھیڑ چھاڑ سے منع کرنے پر ملزمان نے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سکول انتظامیہ سمیت طلبہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

WhatsApp Image 2026 10 17 at 6.13.04 PM edited

ترجمان کے مطابق سکول انتظامیہ کی شکایت پر شاد باغ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ لاہور میں بدمعاشی، غنڈہ گردی اور اوباش عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ تعلیمی اداروں کے باہر طالبات کو ہراساں کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، جبکہ شہریوں پر دھونس جمانے اور خوف و ہراس پھیلانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

فیصل کامران کے مطابق طالبات کا تحفظ اور تعلیمی اداروں کے اطراف پُرامن ماحول کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے