خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملوث ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) شالیمار پولیس کی کارروائی میں خواتین پر تشدد کرنے والے 4 ملزمان گرفتار ہو گئے۔راہگیر خاتون کو زبردستی تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان شاہزیب اور عرفان گرفتار ہو گئے۔گھریلو ناچاقی پر بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر اعظم گرفتار ہو گیا۔

​غیر شادی شدہ بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم وقار بھی گرفتار ہو گیا۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی منزه کرامت کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
​

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے