چیچہ وطنی (پنجاب پوسٹ) نواحی گاؤں 110/7Rمیں آستانہ عالیہ غوثیہ قطبیہ دلاوریہ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت پیر سید دلاور حسین شاہ الھاشمی القادری، حضرت پیر سید منظور حسین شاہ الھاشمی القادری اور حضرت پیر سید صوفی غلام دستگیر شاہ الھاشمی القادری کا سالانہ عظیم الشان دو روزہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چیچہ وطنی,حضرت پیر سید بابا ریاض حسین شاہ الھاشمی القادری کا عرس مبارک
عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت صاحبزادہ پیر سید محسن رضا شاہ الھاشمی القادری اور صاحبزادہ پیر سید حسن رضا شاہ الہاشمی القادری نے کی دو روزہ تقریبات میں قرآن خوانی، محفل نعت، محفل سماع، رسم چادر پوشی اور پنجابی مشاعرہ کی ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا۔جس میں عالمی شہرت یافتہ ثناء خوانِ مصطفیٰ الحاج احمد علی حاکم، نامور پنجابی شاعر مہر الطاف حسین بھروانہ، عمار خالد بھٹہ، محمد عمران عاجز اور محمد ارشد ڈاہر نے خوبصورت کلام کے ذریعے محفل کو روحانی رنگ بخشا۔
جبکہ معروف قوال حیدر نعیم نے عارفانہ کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر سید حسنین حیدر شاہ بخاری آف حافظ آباد نے اولیائے اللہ کی تعلیمات اور روحانی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام کے آستانے رشد و ہدایت، محبت، امن، بھائی چارے اور اصلاحِ معاشرہ کے مراکز ہیں۔اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے میں محبت، برداشت اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر پیر سید افضال حسین شاہ بخاری، پیر علی شیر شاہ ہاشمی، مہر لیاقت علی رجوکہ، چوہدری عبد الرزاق گجر سمیت ملک بھر آئے ہوئے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔









