چیچہ وطنی,حضرت پیر سید بابا ریاض حسین شاہ الھاشمی القادری کا عرس مبارک

ساہیوال (پنجاب پوسٹ) چیچہ وطنی میں حضرت پیر سید بابا ریاض حسین شاہ الھاشمی القادری کا دوروزہ عرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ,جس میں حضرت پیر سید عبدالصمد شبر محی الدین شاہ بخاری دائم الحضوری قصوری کی خصوصی شرکت کی

چیچہ وطنی میں حضرت پیر سید بابا ریاض حسین شاہ الھاشمی القادری کا سالانہ عرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا عرس مبارک کی تقریب نواحی گاؤں 110/7R میں زیر سرپرستی حضرت پیر سید عبد الصمد شبر محی الدین شاہ بخاری دائم الحضوری قصوری اور پیر سید محسن رضا شاہ الھاشمی القادری منعقد ہوئیں۔

عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت سید شبیر حسین شاہ الھاشمی اور پیر علی شیر شاہ الھاشمی نے کی دوررزہ تقریبات میں قرآن خوانی محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ثناء خوان مصطفی اور علماء کرام نے حاضری لگوائی۔

یہ بھی پڑھیں: حبیب آباد میں حضرت پیر سید منظور حسین شاہ بخاریؒ کے سالانہ عرس پر پنجاب کے ثقافتی رنگ سج گئے

محفل سماع میں معروف صوفی سنگر ارم شہذادی ملک نے عارفانہ کلام پیش کرکے سامعین سے خوب داد وصول کی اور ڈوگر کبڈی کلب اور استاد نومی کبڈی کلب کی ٹیموں کے درمیان شاندار کبڈی میچ کھیلا گیا جو ڈوگر کبڈی کلب نے دلچسپ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔

تقریبات میں معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری بشارت سندھو، چوہدری صابر علی سیان ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی علی جاوید، چوہدری فیصل گجر،چوہدری عتیق گجر نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

اس موقع پر سید صوفی امتیاز حسین شاہ، ملک محمد انور راج ولی بھٹی،محمد طفیل ڈوگر محمد حنیف گجر، محمد عمران شاہ محمد عدنان شاہ، محمد الماس شاہ محمد سلیم رضا قادری سمیت علاقہ بھر سے کثیر تعداد افراد بھی موجود تھے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے