منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیاں، پنجاب کے افسران چین جائیں گے، آئی جی پنجاب نے کن افسران کی نامزدگی کی؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس کے 13 افسران چین میں منی لانڈرنگ کے جرائم کی روک تھام سے متعلق تربیتی سیمینار میں شرکت کریں گے، آئی جی پنجاب کی جانب سے افسران کی نامزدگی کی سفارش کر دی گئی۔

مراسلے کے مطابق تربیتی سیمینار 28 اکتوبر سے 10 نومبر 2026 تک چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر نانجنگ میں منعقد ہوگا۔ سیمینار میں پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی، ایس ایس پی، ایس پی اور اے ایس پی رینک کے افسران شرکت کریں گے۔

سیمینار کے لیے ڈی آئی جی حسین حبیب امتیاز، کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، ڈی آئی جی طیب حفیظ چیمہ، ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب، ایس ایس پی سید عبدالرحیم شیرازی، چیف ٹریفک آفیسر لاہور، ایس ایس پی عثمان اعجاز باجوہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز ایس پی یو پنجاب، ایس ایس پی محمد نوید، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور، ایس ایس پی آصف امین اعوان، ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب اور ایس ایس پی فراز احمد، ایس ایس پی انٹیلی جنس اسپیشل برانچ پنجاب کو نامزد کیا گیا ہے۔

دیگر نامزد افسران میں ایس پی نوشیروان علی، ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن سی سی ڈی پنجاب، ایس پی شاہ میر خالد، ایس ایس پی آر او سی سی ڈی لاہور، ایس پی سعد ارشد، ایس پی ٹریننگ ون پولیس کالج سہالہ راولپنڈی، ایس پی ڈاکٹر خدیجہ عمر، ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان، ایس پی محمد حسیب راجہ، ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ اور اے ایس پی بشریٰ عزیز، ایس ڈی پی او سٹی سیالکوٹ شامل ہیں۔

مراسلے کے مطابق ایس پی عادل شکور سمیت دیگر افسران کو ریزرو امیدواروں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ نامزد افسران چین میں منی لانڈرنگ کے جرائم کی روک تھام سے متعلق تربیت حاصل کریں گے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے