پنجاب میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی کے آپریشنز میں 8 دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

لاہور (پنجاب پوسٹ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے بھر میں 91 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت شہزاد، محمود، نعمان، عدنان اور فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 2 ہینڈ گرنیڈ، 3 ڈیٹونیٹرز اور 20 فٹ فیوز وائر برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف 7 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب بھر میں رواں ہفتے کے دوران 1,484 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن کے دوران 77 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 50,865 افراد کو چیک کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ محفوظ پنجاب کے ہدف کے تحت دہشت گردی کے خاتمے اور مشتبہ عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے