پنجاب پولیس کے اہم یونٹس کا پہیہ جام ہونے سے بچ گیا، حکومت نے دوسرے کوارٹر کے فنڈز جاری کر دیے

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب پولیس کے اہم یونٹس کے اخراجات پورے کرنے کے لیے حکومت نے دوسرے کوارٹر کے فنڈز جاری کر دیے، جس کے بعد مختلف یونٹس کے آپریشنل اخراجات، بجلی و گیس کے بلوں، پٹرول، یونیفارم اور دیگر ضروری سامان کی خریداری کے لیے رقوم مختص کر دی گئی ہیں۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق ٹریننگ برانچ پنجاب کو دوسرے کوارٹر کے لیے 29 کروڑ 82 لاکھ 25 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔ سوئی گیس کے بلوں کی مد میں ایک کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو دوسرے کوارٹر میں 12 کروڑ 48 لاکھ 57 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔ آپریشنل اخراجات کے لیے 11 کروڑ 31 لاکھ 59 ہزار روپے جبکہ بجلی کے بلوں کی مد میں ایک کروڑ 22 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مراسلے کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری کے لیے دوسرے کوارٹر میں 4 کروڑ 50 لاکھ 21 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔ بجلی کے بلوں کی مد میں 10 کروڑ روپے جبکہ پٹرول کی خریداری کے لیے ایک کروڑ 4 لاکھ 69 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس کو 57 کروڑ 66 لاکھ 19 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔ یونیفارم اور حفاظتی لباس کی خریداری کے لیے 33 کروڑ روپے، اسلحہ اور اینٹی رائٹ سامان کے لیے 17 کروڑ روپے جبکہ آنسو گیس کے شیلوں کی خریداری کے لیے ایک کروڑ 75 لاکھ 73 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

پولیس قومی رضاکاروں کو دوسرے کوارٹر کے لیے 61 لاکھ 19 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ پٹرول کی مد میں 34 لاکھ 66 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سپیشل برانچ پنجاب کو دوسرے کوارٹر میں 17 کروڑ 30 لاکھ 66 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔ بجلی کے بلوں کے لیے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے، پٹرول کی مد میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے، سیکرٹ فنڈ کے لیے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے جبکہ پلانٹ اور مشینری کی مد میں 5 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مراسلے کے مطابق ایلیٹ فورس پنجاب کو 4 کروڑ 13 لاکھ 14 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لیے 66 لاکھ روپے، پٹرول کی مد میں 52 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ مرمت اور دیکھ بھال کے اخراجات کے لیے 29 لاکھ 27 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے