رنگ محل پولیس کا کریک ڈاؤن، ممنوعہ سگریٹ اور زہریلی شراب کی سپلائی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

لاہور (پنجاب پوسٹ) رنگ محل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ سگریٹ کی سپلائی اور زہریلی شراب کے کاروبار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شبیر کے قبضے سے ممنوعہ برانڈ کی 6 ہزار سگریٹ کی ڈبیاں برآمد کی گئیں۔ ملزم سگریٹ کی سپلائی لے کر جا رہا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے دھوکہ دہی کے ملزم کی نظر ثانی اپیل نمٹا دی، کاٹی گئی سزا کافی قرار

دوسری کارروائی کے دوران ملزم عرفان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی زہریلی شراب برآمد کر لی گئی۔ ملزم مبینہ طور پر پولیس سے بچنے کے لیے نیلی گیلن میں شراب منتقل کرتا تھا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ انسدادِ جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے