سیف سٹی ملتان کی مؤثر نگرانی، ریش ڈرائیونگ کرتے دو کم عمر لڑکے پکڑے گئے

ملتان (پنجاب پوسٹ) سیف سٹی ملتان کے جدید کیمروں اور مؤثر نگرانی کے نظام کی مدد سے ریش ڈرائیونگ کرتے ہوئے دو کم عمر لڑکوں کی نشاندہی کی گئی، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔

ایس پی سیف سٹی ملتان جناب نصراللہ وڑائچ نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کم عمر بچوں کا موٹر سائیکل یا گاڑی چلانا انتہائی خطرناک ہے۔ والدین اپنے بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز نہ دیں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلی مریم نواز شریف کا خواتین، بچوں، کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ رش ڈرائیونگ اور تیز رفتاری نہ صرف ڈرائیور بلکہ دیگر شہریوں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دیں۔

سیف سٹی ملتان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مؤثر نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔

سیف سٹی ملتان – آپ کی حفاظت، ہماری اولین ترجیح!

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے