لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب کالج لاہور نے چیف منسٹر انٹر کالجیٹ بوائز باسکٹ بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے دوسری جبکہ ایف سی کالج لاہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات کے مطابق چیف منسٹر انٹر کالجیٹ بوائز باسکٹ بال چیمپئن شپ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف کالجز کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔

چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غلام فرید، چیئرمین لاہور بورڈ انجینئر ڈاکٹر بدر الاسلام اور سیکرٹری لاہور بورڈ میاں رضوان نذیر کی سربراہی میں ان کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔چیمپئن شپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر, محمد وسیم اور عمر سردار جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس لاہور بورڈ ڈاکٹر بدر محی الدین اور گنائزنگ سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ: پاکستان کے عرافات منہاس نامزد












