لاہور: پی ایچ اے کی گاڑیوں سے پیش آنے والے جان لیوا حادثات کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کی سفارش

لاہور (پنجاب پوسٹ) ٹریفک پولیس نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر ڈی جی پی ایچ اے کو خط لکھا۔پی ایچ اے کو ڈرائیورز کی غفلت اور لاپرواہی کے خاتمے کے لیے جامع ایس او پیز بنانے کی ہدایت کی۔مین شاہراہوں پر پانی لگانے اور ہارٹیکلچر سرگرمیوں کے لیے مخصوص اوقات مقرر کرنے کی سفارش کی۔

WhatsApp Image 2026 11 06 at 10.53.10 AM

اک موریہ کے قریب پی ایچ اے واٹر باؤزر کی مبینہ غفلت سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا تھا۔پی ایچ اے کی گاڑی سے سڑک پر پانی پھیلنے کے باعث موٹرسائیکل پھسلنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا کام طلوعِ آفتاب سے قبل مکمل کرنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا۔پی ایچ اے کی تمام واٹر باؤزر گاڑیوں پر وارننگ لائٹس، ریورس الارم اور حفاظتی آلات کی موجودگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

صرف تربیت یافتہ اور تجربہ کار ڈرائیورز کو پی ایچ اے کی آپریشنل گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے۔پی ایچ اے ڈرائیورز کے باقاعدہ میڈیکل اور نظر کے معائنے جبکہ دورانِ ڈیوٹی یونیفارم اور ریفلیکٹو جیکٹس لازمی استعمال کرے۔پی ایچ اے کی تمام گاڑیوں کے ڈرائیورز کے نام، شناختی کارڈ، رابطہ نمبرز اور لائسنس کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔

معمول کی صفائی اور مرمتی سرگرمیاں کسی صورت شہریوں کی جانوں کے لیے خطرہ نہیں بننی چاہیے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے