وزیر اعلی مریم نواز شریف کا خواتین، بچوں، کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کا حکم

لاہور (پنجاب پوسٹ) خواتین اور بچوں پر تشدد و زیادتی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ریڈ لائن ہے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے خواتین، بچوں، کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے پولیس کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کا حکم دے دیا ہے۔

گ

آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کے تحفظ سے متعلق پولیس افسران و اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے خصوصی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کر دیا گیا ہے۔

ہیڈ کانسٹیبلز سے ڈی ایس پی رینک تک پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔خواتین، بچوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کے خلاف تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ سے متعلق خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔

خصوصی تربیت کے ذریعے جنسی و صنفی جرائم کی روک تھام، شناخت اور تفتیش کے حوالے سے پولیس افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ سکلز بڑھائی جائیں گی۔ریجنل ٹریننگ سنٹرز اور ضلعی پولیس لائنز میں تربیتی ورکشاپس جاری ہیں۔تمام آر پی اوز اپنے ریجنز میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد، متعلقہ افسران و اہلکاروں کی بھرپور شرکت یقینی بنا رہے ہیں۔

ع

سی پی اوز اور ڈی پی اوز مستند انسٹرکٹرز، عملی تربیتی سیشنز، حاضری و کارکردگی کی مانیٹرنگ کا موثر میکانزم یقینی بنائیں۔تربیت کے دوران متاثرہ خواتین، بچوں کی شناخت، متعلقہ مقدمات کی حساس معلومات خفیہ رکھنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ٹریننگ سرگرمیوں کی موثر نگرانی کے لیے متعلقہ ریجنز میں فوکل پرسنز مقرر کئے گئے ہیں۔

ورکشاپس میں شریک تمام پولیس افسران و اہلکاروں کا ضلعی سطح پر باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے۔تربیتی ورکشاپس کے شیڈول، مقامات، بیچز اور شرکا کی تفصیلات پر مشتمل ہفتہ وار رپورٹس سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے