لاہور (پنجاب پوسٹ) نلاہور میں اب شہریوں کو فرانسیسی کھانوں کے ذائقے چکھنے کا موقع ملے گا۔ گڈ فرانس 2026 کے نام سے شہر میں دس روزہ فوڈ فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں فرانسیسی کھانوں کے ساتھ کھانا پکانے کے جدید طریقے اور تربیتی سرگرمیاں بھی اس کا حصہ ہوں گی۔
لاہور میں کھانوں کے شوقین افراد کے لیے ایک منفرد سرگرمی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ گڈ فرانس 2026 کے تحت 7 سے 17 نومبر تک شہر کے مختلف ریسٹورنٹس میں فرانسیسی کھانوں کا فیسٹیول منعقد ہوگا۔
اس فیسٹیول میں فرانسیسی شیف میکسم ڈیلا بودنیئر بھی خصوصی طور پر پاکستان پہنچے ہیں، جو پاکستانی شیفس، طلبہ اور ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ افراد کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کریں گے فیسٹیول کے دوران کھانا پکانے کی خصوصی کلاسز، ورکشاپس اور تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا، تاکہ پاکستانی نوجوان شیفس کو فرانسیسی کھانوں کی تیاری اور جدید طریقوں سے آگاہی حاصل ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی شاہراہوں پر موسمی پھولوں کی بہار، شہر کا حسن نکھر گیا
اس موقع پر لاہور کے مختلف معروف ریسٹورنٹس میں فرانسیسی کھانوں کے خصوصی مینیو بھی پیش کیے جائیں گے، جہاں شہری فرانسیسی ذائقوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔گڈ فرانس فیسٹیول کا آغاز 7 نومبر کو سے 17 نومبر تک جاری رہے گا۔
فیسٹیول کا مقصد صرف مختلف کھانوں کے ذائقوں سے متعارف کرانا نہیں بلکہ پاکستان اور فرانس کے درمیان ثقافتی روابط، کھانے پکانے کے فن اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے کو فروغ دینا بھی ہے۔












