پیدائش، وفات اور شادی کے سرٹیفکیٹس کے اجرا کا پرانا طریقہ تباہ، نیا نظام کیا ہے؟

شیخوپورہ (پنجاب پوسٹ) پیدائش،وفات اور شادی سرٹیفکیٹ اجرا کے لیے نیا بائیو میٹرک نظام متعارف کرادیا گیا، جس سے جعلی اندراج اور بوگس سرٹیفکیٹس کا مکمل خاتمہ ممکن ہوگا۔

صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے شیخوپورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یونین کونسلز میں جدید بائیومیٹرک سسٹم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر بتایا گیا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے باہمی اشتراک سے سی آر ایم ایس بائیومیٹرک نظام کا آغاز کیا گیا۔

جس کے تحت پیدائش، وفات اور شادی کے سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے نادرا ڈیٹا بیس سے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے ڈیجیٹل نظام سے جعلی اندراج اور بوگس سرٹیفکیٹس کا مکمل خاتمہ ممکن ہوگا۔

نئے بائیومیٹرک نظام سے سرٹیفکیٹس کے اجرا میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور شہریوں کو کسی سفارش یا رشوت کے بغیر بروقت مستند دستاویزات میسر آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ڈیجیٹل پنجاب” ویژن کے تحت یہ بائیومیٹرک نظام صوبے بھر کی تمام یونین کونسلز میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا تاکہ عوام کو سہولت اور شفاف خدمات فراہم کی جا سکیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے