وقت بدل گیا، حالات بدل گئے مگر جیب کتروں کا طریقہ نہ بدل سکا، لاہور میں جیب تراشی کی 18 ہزار 58 وارداتیں

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور میں جیب تراشی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران شہر میں شہریوں کی جیبیں کاٹنے کے 18 ہزار 58 مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن جیب تراشی کے 3 ہزار 990 مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں جیب تراشی کے 3 ہزار 422 مقدمات درج ہوئے، جس کے بعد یہ ڈویژن دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ کینٹ ڈویژن میں 3 ہزار 339 مقدمات رپورٹ ہوئے اور یہ تیسرے نمبر پر رہا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر ڈویژن میں جیب تراشی کے 3 ہزار 189 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2 ہزار 346 وارداتیں رپورٹ ہوئیں اسی طرح سول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران جیب تراشی کی ایک ہزار 772 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے