حکومت پنجاب کا خواتین کے تحفظ کے لیے اہم اقدام، سرگودھا میں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن کمیٹی قائم

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) حکومت پنجاب نے ضلع سرگودھا میں ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن کمیٹی قائم کر دی، ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو کمیٹی کا چیئرپرسن جبکہ تحمینہ بتول کو وائس چیئرپرسن مقرر کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں قیصرہ شہزادی، رفعت رانی اور ماہ نور صدیق سندھو کو غیر سرکاری ممبران شامل کیا گیا ہے، جبکہ ضلعی پولیس، محکمہ صحت، سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ اور پراسیکیوشن کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن آفیسر کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔ کمیٹی خواتین کو تشدد سے تحفظ فراہم کرنے سے متعلق قانون پر عمل درآمد اور اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی نگرانی کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ویمن پروٹیکشن کمیٹی کا اجلاس کم از کم ہر تین ماہ بعد منعقد ہوگا۔ کمیٹی پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016ء، ترمیم شدہ 2022ء کے تحت فوری طور پر کام شروع کرے گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے