گلاب دیوی ہسپتال میں جھگڑے کے بعد زیرِ علاج مریض دم توڑ گیا، لواحقین کے ڈاکٹرز پر سنگین الزامات

لاہور (پنجاب پوسٹ) گلاب دیوی ہسپتال میں ڈاکٹر اور مریض کے لواحقین کے درمیان گزشتہ رات ہونے والا جھگڑا سنگین صورت اختیار کر گیا، جھگڑے کے معاملے کے بعد زیرِ علاج مریض ذوالفقار دم توڑ گیا، لواحقین نے مریض کی ہلاکت پر ڈاکٹرز کے مبینہ رویے اور علاج پر سوالات اٹھا دیے۔

لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ان کے مریض کو جان بوجھ کر مارا گیا، جبکہ ان کا مؤقف ہے کہ مریض کو آئی سی یو میں منتقل کرنے کا مطالبہ کرنے پر ڈاکٹر اور لواحقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔

لواحقین نے یہ بھی شکایت کی کہ ان کی خواتین کو رات سے حراست میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مریض کی ہلاکت اور خواتین کی حراست کے معاملے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان گلاب دیوی ہسپتال کے مطابق مریض کی حالت سنجیدہ تھی اور اسے پھیپھڑوں کا مسئلہ درپیش تھا۔ ترجمان نے ڈاکٹرز پر مریض کو زبردستی مارنے کے الزام کو سراسر زیادتی قرار دیا ہے۔

مریض کی ہلاکت کے بعد واقعے کے حقائق، علاج کے دوران پیش آنے والی صورتِ حال اور لواحقین کی خواتین کو حراست میں رکھنے کے معاملے پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے