ٹیمپرڈ اسٹڈی ویزے پر سائپرس جانے کی کوشش ناکام، لاہور ایئرپورٹ پر مسافر آف لوڈ

لاہور (پنجاب پوسٹ) لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے سائپرس کے ٹیمپرڈ اسٹڈی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی، مسافر کو آف لوڈ کرکے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق 17 اکتوبر 2026 کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر امیگریشن حکام نے مسافر زین العابدین ولد ریاض احمد کو قطر ایئرویز کی پرواز QR-621 کے ذریعے سائپرس روانگی کے دوران آف لوڈ کیا۔

دورانِ امیگریشن سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی تو مسافر کے سائپرس کے اسٹڈی ویزے میں ردوبدل کا انکشاف ہوا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران مسافر نے بتایا کہ اس نے مذکورہ اسٹڈی ویزا ایک ایجنٹ کے ذریعے حاصل کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے