لاہور (پنجاب پوسٹ) پولیس نے شیشہ اور گٹکا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر لیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال گٹکا فروشی میں ملوث 796 ملزمان گرفتار اور 787 مقدمات درج ہوئے۔شیشہ فلیورز کی خرید و فروخت کے خلاف کارروائیوں میں 125ملزمان گرفتار اور 59 مقدمات درج ہوئے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا شیشہ اور گٹکا فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ شیشہ فلیورز اور گٹکا فروشوں کے ساتھ ان کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور: شاد باغ پولیس کا شیشہ کیفے پر چھاپہ، 10 ملزمان گرفتار
تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں گٹکا و شیشہ فروشی پرکڑی نظر رکھی جائے۔نوجوان نسل کی صحت اور مستقبل کو محفوظ بنانااہم ترجیح ہے۔











