لاہور (پنجاب پوسٹ) شاد باغ پولیس نے شیشہ کیفے پر چھاپہ مارنے پر 10 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ملزم فرحان پابندی کے باوجود خفیہ طور پر شیشہ کیفے چلا رہا تھا۔ملزمان کیفے میں شیشہ فلیور کا استعمال اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:گجومتہ کے قریب گاڑی اور رکشہ میں تصادم، 1 شخص جاں بحق
گرفتار ملزمان میں فرحان،فہد،عبداللہ،ابرہیم سمیت دیگر شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے حقہ چلم،مختلف برانڈ کے شیشہ فلیور اور ساؤنڈ سسٹم سپیکر برآمد کیئے اور مقدمہ درج کر لیا۔ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔









