"میں پھلاں دی سیج بنڑیساں جے گھر میرے توں آویں” مریم نواز کا ساہیوال میں شاندار استقبال کون کون سے منصوبوں کا افتتاح کیا ؟

ساہیوال (پنجاب پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ساہیوال آمد پر شہر بھر میں شہریوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا، سڑکوں اور بازاروں میں عوام کا ہجوم امڈ آیا، بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں شہری وزیراعلیٰ کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سڑکوں کے اطراف موجود رہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ ساہیوال شہر اور کاشتکاروں کے لیے چار بڑے منصوبوں کا آغاز لے آیا، جن پر مجموعی طور پر 5 ارب 61 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

WhatsApp Image 2026 10 16 at 4.14.04 PM

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ساہیوال میں پہلے مریم نواز اسپورٹس ایرینا کا افتتاح کیا اور مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے گفتگو کی، آٹوگراف دیے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ وزیراعلیٰ نے کرکٹ ایرینا میں کھلاڑی سے بیٹ لے کر کرکٹ کھیلی، جبکہ فٹ بال کو کک لگا کر کھیل کا آغاز بھی کیا۔ انہوں نے اسپورٹس ایرینا میں دیوارِ تشکر اور دیوارِ محبت کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پارک میں بچوں کے ساتھ جھولے بھی لیے۔ کھلاڑیوں نے وزیراعلیٰ سے پوسٹرز، شرٹس، ریکٹس اور ہاتھوں پر آٹوگراف حاصل کیے۔

WhatsApp Image 2026 10 16 at 4.14.07 PM 1

یہ بھی پڑھیں: پنجاب آج اے آئی دور میں داخل ہوگیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں داخل ہوگیا ہے کیوں کہ وہاں کا پیسہ دھرنوں پر لگا دیا گیا، مریم نواز شریف

مریم نواز اسپورٹس ایرینا میں پیڈل کورٹ، کرکٹ ایرینا، فٹ سال ایرینا، کیفے اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ شہریوں کے لیے اسپورٹس ایرینا کی آن لائن بکنگ کی سہولت بھی موجود ہوگی، جبکہ دن کے اوقات میں خواتین اور شام کے اوقات میں مرد حضرات کھیلوں کی جدید سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

WhatsApp Image 2026 10 16 at 4.14.07 PM

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ساہیوال کے ماڈل صدر بازار کے بیوٹیفکیشن منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر بازار میں ہزاروں شہری جمع ہوگئے اور ہر طرف لوگوں کا ہجوم دکھائی دیا۔ ماڈل صدر بازار میں پہلی مرتبہ بجلی کی تاروں اور دیگر یوٹیلٹیز کی انڈر گراؤنڈ وائرنگ کی گئی ہے، جس سے بازار کی ظاہری حالت اور سہولیات میں بہتری آئے گی۔ منصوبے کے تحت بازار میں داخلی گیٹ، ٹف ٹائلز اور پیدل چلنے والوں کے لیے گزرگاہ بھی تعمیر کی گئی ہے۔ خریداروں کے آرام کے لیے بینچز نصب کیے گئے ہیں، جبکہ پلانٹرز اور ویسٹ بن بھی رکھے گئے ہیں تاکہ بازار کو صاف ستھرا اور بہتر بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ساہیوال ماڈل ایگری کلچر مال کا باضابطہ افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مال کا دورہ کیا اور وہاں موجود زرعی مشینری اور سہولیات کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے پاک سیڈر، سائیلج، ہارویسٹر، رائس پلانٹر اور ڈرون سپرے مشین سمیت جدید زرعی آلات کا جائزہ لیا اور وہاں موجود کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے منصوبے کے بارے میں دریافت کیا۔

WhatsApp Image 2026 10 16 at 4.14.08 PM

یہ بھی پڑھین: پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کا بڑا منصوبہ، الیکٹرک بسوں اور ٹرکوں کے کارخانے لگانے کی تیاری

ماڈل ایگری کلچر مال میں کاشتکاروں کو سرٹیفائیڈ بیج، معیاری کھاد اور پیسٹی سائیڈز سمیت زرعی ضروریات کی اشیا ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔ کاشتکار جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور دیگر زرعی مشینری کرائے پر حاصل کر سکیں گے، جبکہ انہیں فصلوں کے انتظام، زمین اور کیڑوں سے متعلق مسائل پر زرعی ماہرین سے مشاورت کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ مال میں کاشتکاروں کے لیے تربیتی پروگرامز کا انتظام کیا گیا ہے، جہاں جدید زرعی طریقوں سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

زرعی مداخل کی جانچ، سرٹیفکیشن اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے کوالٹی کنٹرول اور ٹیسٹنگ کی سہولت بھی قائم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کو مالی خدمات اور کریڈٹ سپورٹ فراہم کرنے کا انتظام بھی ہوگا۔ ماڈل ایگری کلچر مال میں نو دکانیں، مشینری کی نمائش کے لیے جگہ اور تربیتی ہال قائم کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں مزید دس ماڈل ایگری کلچر مالز کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ یہ مالز جھنگ، فیصل آباد، رینالہ خورد، خانیوال، جام پور، بورے والا، صادق آباد، مریدکے، پنڈی گھیب اور میانوالی میں قائم کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں کا مقصد کاشتکاروں کو زرعی سہولیات، جدید مشینری، معیاری زرعی مداخل اور تکنیکی رہنمائی ایک ہی جگہ فراہم کرنا ہے۔

WhatsApp Image 2026 10 16 at 4.14.05 PM 2 1

وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال عارف والا دو رویہ سڑک کے منصوبے کا بھی باقاعدہ آغاز کیا۔ انہوں نے تختی کی نقاب کشائی کرکے منصوبے کا افتتاح کیا۔ 27 کلومیٹر طویل جدید دو رویہ سڑک کی تکمیل سے تین اضلاع کے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، جبکہ سفر میں سہولت اور آمدورفت کے نظام میں بہتری آنے کی توقع ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو روڈز پراجیکٹس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ساہیوال : صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر سڑکوں کے اطراف شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔ اس دوران ایک بزرگ خاتون کو دیکھ کر وزیراعلیٰ ان کے پاس پہنچ گئیں اور انہیں گلے لگا لیا، جبکہ ایک کمسن بچے کی خواہش پر اس کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی۔ ساہیوال کے ارکان اسمبلی نے عارف والا روڈ کو اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

WhatsApp Image 2026 10 16 at 4.14.07 PM 3

ساہیوال کے دورے کے دوران اسپورٹس، شہری خوبصورتی، زراعت اور سڑکوں کے شعبوں میں مختلف منصوبوں کا افتتاح اور آغاز کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ کی آمد پر شہر کے مختلف بازاروں اور سڑکوں پر شہریوں کا رش اور بچوں کا جوش و خروش نمایاں رہا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے