ساہیوال : صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

ساہیوال (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل اور دیگر افسران کے ہمراہ ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کرکے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

بریفنگ کے مطابق ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اب تک دل کے 276 سے زائد پیچیدہ آپریشن کامیابی سے مکمل کیے جا چکے ہیں، جن میں 261 بائی پاس آپریشنز، مائٹرل والو ریپلیسمنٹ اور دیگر پیچیدہ آپریشنز شامل ہیں۔ ادارے میں 2 ہزار 660 انجیو گرافی اور ایک ہزار 119 انجیو پلاسٹی کی جا چکی ہیں، جبکہ ہارٹ اٹیک کے سینکڑوں مریضوں کی جانیں پرائمری پی سی آئی کے ذریعے بچائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر سخت پابندیاں، فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس کے بغیر گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں

بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسٹیٹیوٹ کی او پی ڈی میں 68 ہزار 976 اور ایمرجنسی میں 18 ہزار 412 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 11 ہزار 568 ایکو ٹیسٹ اور ایک ہزار 61 لائف سیونگ انجیکشن بھی فراہم کیے گئے۔ ساہیوال اور گردونواح کے شہریوں کو دل کے امراض کے علاج کی جدید سہولیات مقامی سطح پر میسر آنے پر مریضوں نے حکومت پنجاب سے اظہار تشکر کیا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ساہیوال میں مجوزہ کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کے قیام کے لیے ٹیچنگ ہسپتال اور حاجی عبدالقیوم ہسپتال میں مختلف مقامات کا معائنہ بھی کیا۔خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ساہیوال میں جدید کینسر ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے ساہیوال اور ملحقہ اضلاع کے مریضوں کو مقامی سطح پر علاج کی سہولیات میسر آئیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے