لاہور (پنجاب پوسٹ) تیسری فریقی کرکٹ سیریز کے حوالے سے میونسپل اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر لاہور نعمان یوسف نے قزافی اسٹیڈیم بیرون کا دورہ کیا۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز، سی ٹی او عبدالحریم شیرازی اور پی سی بی افسران بھی ہمراہ تھے۔
کمشنر لاہور نے داخلی راستوں، میونسپل ٹریفک انتظامات بارے بریفنگ لی۔سٹیڈیم کے باہر صفائی، کیو سسٹم اور گاڑیوں کی آمد ورفت کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر لاہور نعمان یوسف کے مطاطق ضلعی انتظامیہ و پولیس پی سی بی کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہے ہر معاونت و انتظام سو فیصد کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں ون ڈے ٹرائی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، قیمت 200 سے 22 ہزار روپے تک مقرر
لاہور میں سہ فریقی سیریز کے چار میچز منعقد ہونے جارہے ہیں۔سہ فریقی سیریز میں انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔بریفنگ کے مطابق 25 اکتوبر تا 31 اکتوبر 2026 چار ون ڈے میچز کا انعقاد ہورہا ہے۔دورے کے دوران میونسپل انتظامات سمیت سکیورٹی انتظامات و اقدامات کا تفصیلا جائزہ لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ سکیورٹی و پولیس انتظامیہ نے حفاظتی سطحوں پر بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نعمان یوسف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا بین الاقوامی ایونٹ شروع ہونے جارہا ہے۔سیف سٹی سمیت خصوصی کیمروں سے راونڈ دی کلاک مانیٹرنگ ہوگی۔کمشنر لاہور کی ہدایت ہے کہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ بہترین انتظامات کیے جائیں۔
ضلعی انتظامیہ و پولیس کے کنٹرول رومز قائم ہونگے۔لائیو مانیٹرنگ ہوگی۔سکیورٹی پروٹوکول و ایس او پیز کے مطابق انتظامی اقدامات حتمی کیے جائیں۔ایل ڈبلیوایم سی کی صفائی ورکرز ہمہ وقت موجود ہوں۔فوڈ ٹیمز بھی تعینات ہوں۔تمام انتظامی محکموں کے فوکل پرسنز کنٹرول روم میں موجود ہونگے۔











