پیٹرولیم لیوی پر فیصلہ کن مذاکرات بدھ کو، ناکامی کی صورت میں جماعت اسلامی کا لانگ مارچ کا اعلان، نومبر میں اسلام آباد کی جانب چڑھائی کا امکان

اسلام آباد(پنجاب پوسٹ)جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے حوالے سے اہم مذاکرات بدھ 21 اکتوبر کو ہونے جا رہے ہیں، جن کے نتائج ملکی سیاسی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اگر مذاکرات کامیاب رہے تو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں حافظ نعیم الرحمن وزیراعظم سے ملاقات کرنے کے بجائے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے لانگ مارچ کی تاریخ مقرر کرنے کے حوالے سے مشاورتی اجلاس 25 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں جماعت اسلامی نومبر کے پہلے عشرے میں لانگ مارچ شروع کر سکتی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے