سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو رکنی سنیچر گروپ گرفتار، موبائل فون اور ناجائز پستول برآمد

لاہور(پنجاب پوسٹ)گارڈن ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو رکنی سنیچر گروپ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون، ناجائز پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور انہیں ڈونگی گراؤنڈ گارڈن ٹاؤن سے حراست میں لے لیا۔ ملزمان گراؤنڈ میں چھپ کر بیٹھے تھے اور وہاں سے گزرنے والے راہگیروں کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں دبوچ لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے بتایا کہ ملزمان نے تین روز قبل کالج جانے والے ایک طالب علم سے موبائل فون چھینا تھا۔ واردات کے بعد ملزمان کے فرار ہونے کی ساری کارروائی سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہو گئی تھی، جس میں انہیں موبائل فون چھین کر بھاگتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے ملزمان کی شناخت کی اور انہیں گرفتار کیا۔

ایس پی اسد علی کے مطابق ملزمان سے چھینا گیا موبائل فون اور ناجائز پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان سے اچھرہ کے علاقے سے چوری کی گئی ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزمان دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت شکیل اور احسان کے نام سے کی ہے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی اسد علی کا کہنا ہے کہ ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے اور امید ہے کہ ان سے دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی اہم انکشافات ہوں گے۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے