لاہور: بریسٹ کینسر کے تدارک کے لئے متوان غذا اور آگاہی ضروری ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

لاہور(پنجاب پوسٹ) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کے تدارک کے لئے متوازن غذا کا استعمال، سادہ طرز زندگی اور آگاہی ضروری ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں پنک ربن پاکستان کے اشتراک سے الرازی ہال میں منعقدہ بریسٹ کینسر بارے آگاہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

WhatsApp Image 2026 10 19 at 5.37.50 PM 1

اس موقع پرڈی جی پیمرا عائشہ منظور وٹو، ڈین فیکلٹی آف بہیوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پنک ربن پاکستان عمر آفتاب، ماہر بریسٹ کینسر ڈاکٹر گلناز، فوکل پرسن بریسٹ کینسر آگاہی مہم ڈاکٹر سونیا عمر، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ بریسٹ کینسر ایک قابل علاج مرض ہے، خود پر توجہ دے کر اس کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے طلبہ سفیر بن کر سماجی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے اردگرد افراد وکو آگاہی فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مضبوط ہونے کے لئے مالی طور پر مستحکم ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک بہت خوبصورت ہے جسے ہم نے مل کر بہترین بنانا ہے۔انہوں نے کہ بہترین تقریب کے انعقاد پرڈاکٹر سونیا عمر اور اشتراکی اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ عائشہ منظور نے کہا کہ ماں کی صحت بگڑ نے سے گھر کا نظام تباہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں کی خواتین کو بھی آگاہی دینے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

عمر آفتاب نے کہا کہ طرز زندگی کو بدل کر چالیس فیصد کینسر کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی جس طرح بریسٹ کینسر آگاہی میں تعاون کررہی ہے وہ قابل ستائش ہے۔پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکرنے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی بریسٹ کینسر کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ ڈاکٹر سونیا نے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی، پنک ربن پاکستان اور عیٰسی لیب کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے