ثاقب چدھڑ کیخلاف 26 مزید لڑکیاں کیس کرنا چاہتی ہیں،مومنہ اقبال کی بہن کا دعویٰ

لاہور(پنجاب پوسٹ)اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال نے ثاقب چدھڑ کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی بہن کی آواز بننے پر انہیں شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مومنہ اقبال کے علاوہ 26 دیگر لڑکیاں بھی ہیں جو ثاقب چدھڑ کے خلاف کیس کرنا چاہتی ہیں۔

پریس کانفرنس میں رمشا اقبال نے کہا کہ ان کا مقصد سچ کو سامنے لانا ہے اور وہ ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی عورت اس نوعیت کا دباؤ برداشت نہیں کر سکتی جو انہوں نے کیا، تاہم وہ ثابت قدم رہیں۔

رمشا اقبال نے بتایا کہ وہ آج اپنے مؤقف کے حق میں ثبوت سامنے رکھنے آئی ہیں۔ ان کے مطابق ثاقب چدھڑ اور ان کے ساتھیوں نے ان کے خلاف مختلف مقامات پر درخواستیں دائر کیں، جن میں پنجاب بار سمیت دیگر فورمز شامل ہیں، لیکن ان تمام درخواستوں پر فیصلے ان کے حق میں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے ادارے موجود ہیں جو بااثر افراد کے سامنے بھی یہ ثابت کریں گے کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون جھوٹ۔ رمشا اقبال نے دوسری جانب کے متضاد دعوؤں پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ وہ کبھی دو کروڑ روپے کھانے کی بات کرتے ہیں اور پھر رقم کم کر کے 80 لاکھ پر آ جاتے ہیں، جو ان کے الزامات میں تضاد کو ظاہر کرتا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے