سی ایم پنجاب یوتھ گیمز: لاہور قلندرز اور اسپورٹس بورڈ پنجاب کا نوجوان ٹیلنٹ کو قومی و بین الاقوامی مواقع فراہم کرنے پر اتفاق

لاہور (پنجاب پوسٹ) صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر سے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے ملاقات کی، جس میں سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کے انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کرکٹ اور فٹبال کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بڑے کھیلوں کے مقابلوں تک رسائی دینے اور نوجوانوں کے لیے قومی و بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔ باصلاحیت کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سمیت بڑے اسپورٹس ایونٹس تک رسائی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے حکومتی اور نجی شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے۔ عاطف رانا یوتھ گیمز کی ٹیکنیکل اور آرگنائزنگ کمیٹیوں میں بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین اب رکشہ چلا کر بھی باعزت روزگار کما سکیں گی، لاہور ٹریفک پولیس کا رکشہ ڈرائیونگ ٹریننگ پروگرام شروع

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کھیلوں کے فروغ کے وژن کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لیے تاریخی اقدامات خوش آئند ہیں۔ لاہور قلندرز نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب اور لاہور قلندرز کے درمیان اشتراک نوجوان کھلاڑیوں کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کی نئی راہیں کھولے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے